• news

کالعدم تحریک طالبان دیامیر میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے: وزارت داخلہ

گلگت(آن لائن) وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان حکومت کو خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد ضلع دیامیر میں حملے کر سکتے ہیں۔وزارت داخلہ نے مشورہ دیا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس سرکاری تنصیبات اور قراقرم ہائی وے پر سکیورٹی مزید سخت کر دے۔وزارت نے ایک خط کے ذریعے گلگت بلتستان حکومت کوآگاہ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان دیامیر میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔خط کے مطابق طالبان ضلع میں پولیس تنصیبات اور قراقرم ہائی وے پر اہم شخصیات کو ہدف بنا سکتے ہیں، لہذا مقامی پولیس ہائی وے کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی کے ساتھ ساتھ مسافروں پر نظر رکھے۔

ای پیپر-دی نیشن