کم قیمتوں کے باوجود پاکستانی برآمدات کو سیاسی استحکام کے مسائل کا سامنا ہے: عالمی بنک
اسلام آباد (آن لائن) عالمی بنک نے کہا ہے کہ کپڑے کی مصنوعات کی اقسام میں کم قیمتوں کے باوجود پاکستان دیگر مسابقت کاروں سے پائیداری اور سیاسی استحکام کی وجہ سے پیچھے ہے۔ عالمی بنک نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے بہت سے خریدار پاکستان سے کتراتے ہیں۔ اس کی وجہ سکیورٹی صورتحال ہے۔ اس لئے تاجر اور کاروباری لوگ دبئی کا رخ کرتے ہیں اس طرح سورسنگ کا عمل پیچیدا ہو جاتا ہے۔ پاکستان زیادہ تر پراڈکٹ کیٹگری میں قیمت کے لحاظ سے مسابقت رکھتا ہے تاہم ایکسپورٹ کیٹگری میں ٹاپ نہیں ہے اور وجہ یہ بھی ہے کہ پراڈکٹ کا تنوع نہیں ہے۔