شیطان کے بہکاوے میں آکر بھٹکنے والوں کو واپس لانا ہے: کمانڈر سدرن کمانڈ
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ لوگوں کو فرقے اور مذہب کے نام پر نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، پاکستان میں تمام اقوام، مذہب کے افراد ایک جسم کی مانند ہیں، ہولی روزی چرچ کینٹ میں ایسٹر پر تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقوام، مذہب کے افراد ایک جسم کی مانند ہیں، جسم کے کسی حصے کو نقصان پہنچے گا تو فوج ایکشن میں آئے گی، انہوں نے کہا ماضی میں لوگوں کو فرقے اور مذہب کے نام پر نشانہ بنایا گیا، تقریب میں ایم این اے خلیل جارج نے بھی شرکت کی، خلیل جارج کا کہنا تھا کہ ایسٹر کی تقریب میں شریک ہو کر فوج نے روشن روایت برقرار رکھی ہے، اپنے ملک کی سلامتی کے لئے دعا کرتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ شیطان کے بہکاوے میں آ کر ملک میں بہت کچھ کیا گیا۔ بھٹکے ہوئے لوگوں کو واپس لانا ہے۔ فوج نے پاکستان اور قوم کے دفاع کا حلف لے رکھا ہے۔