• news

بھارت: کشمیری نوجوانوں پر تشدد کیخلاف موہالی میں سینکڑوں افراد کا مظاہرہ

موہالی(آن لائن)بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موہالی میں کشمیر نوجوان سنجے سنگھ ٹھاکر اور اس کے ساتھیوں پر تشدد کرنے کے خلاف سینکڑوں نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کے ایک ترجمان نے موہالی میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مظاہرے کی قیادت یونین کے رہنما پرکاش سنگھ ڈڑوال نے کی۔بیان میں کہا گیا سنجے ٹھاکر اور اس کے ساتھیوںکوجو جموں وکشمیر کے باشندے ہیںہندو انتہا پسندوں نے موہالی کے علاقے چلہ میں تشدد کا نشانہ بنایا ۔مظاہرین سرکاری حکام کی طرف سے کشمیری نوجوانوں پر اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ پرکاش سنگھ ڈڑوال نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ نے معصوم کشمیری نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولا اور نہ ان کے خلاف کوئی کارروائی کی۔

ای پیپر-دی نیشن