• news

ناصر محمود بٹ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہو گا

لاہور(سپو رٹس رپورٹر) ناصر محمود بٹ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ آج 29 مارچ سے ایل سی سی اے گراونڈ میں شروع ہوگا۔پرنس کرکٹ کلب کے زیر اہتمام آج سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں لاہور شہر کے معروف 48 کلب شرکت کر رہے ہیں۔ٹورنامنٹ سیکرٹری عبدالروف کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد سابق اے سی سی ایمپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر ناصر بٹ کی حدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افتتاحی میچ میںپرنس کلب کی ٹیم ینگ پرنس کلب کے مدمقابل ہو گی جبکہ گولڈن سٹار کرکٹ کلب اور ینگ پرنس کلب اسی روز دوسرے میچ میں آمنے سامنے ہو نگے۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی ڈاکٹر یاسر بشیر بٹ اور سابق سیکرٹری ایل سی سی اے میاں جاوید علی ہو نگے۔

ای پیپر-دی نیشن