عمران خان سے وقار یونس کی ملاقات، شکست پر تبادلہ خیال
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس+ نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس نے ملاقات کی۔ ان کی ملاقات ذاکر خان نے کرائی۔ ملاقات میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی اور ٹی 20ورلڈکپ میں ناکامی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے ہیڈکوچ کو ٹیم بہتر بنانے کیلئے مشورے دئیے۔ وقار یونس نے انہیں کام میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔