گدا گری کا خاتمہ
مکرمی! ہمارے معاشرے میں ناخواندگی اور بے روزگاری کی بدولت گداگری کا رواج عامم ہے گلیوں، بازاروں اور چوراہوں پر نہ صرف کمسن بچے، جوان اور بوڑھے بلکہ خواتین بھی حجاب پہنے ہوئے بھیک مانگنے میں مصروف نظر آتی ہیں۔ غربت اور بے روزگاری نے عوام کو اس قدر مجبور کر دیا ہے کہ وہ بھیک مانگنے جیسے ذلت آمیز کام کا ارتکاب کرین میں بھی ندامت محسوس نہیں کرتے اور اس کام کو اپنا شیدہ بنا لیا ہے لہٰذا ارباب اختیار سے میری اپیل ہے کہ عوام کو غربت سے نجات دلانے کے لیے روزگار اور تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں اور گداگری جیسی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے کے لیے سخت قوانین نافذ کیے جائیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد بھی کروایا جائے۔ (میمونہ زینب لاہور گیریژن یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات)