• news

خادم چوک مسعود آباد فیصل آباد کی حالت زار

مکرمی! میں آپکے موخر اخبار کے ذریعے یہ بات ناظم رانا ثناء اللہ تک پہنچانا چاہتی ہوں کہ مسعود آباد کی سڑکیں تو آپ نے بتائی لیکن کچھ گلیاں بنائی اور کچھ ایسے ہی چھوڑ دی گئی ہے جب بارش ہوتی ہے تو یہ گلیاں دریا کا منظر پیش کر رہی ہوتی ہے جو نہ صرف راہ گیر کیلئے مشکل کا باعث بنتی ہے بلکہ غریبوں کے مکانات کی جڑوں کو بھی کھوکھلا کرتی ہے لہٰذا غیر تعمیراتی منصوبے کو تعمیر کی راہ پر گامزن کریں تاکہ غرباء بھی سکھ کا سانس لیں۔ (طاہرہ مجید احمد مسعود آباد فیصل آباد)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن