نقلی کرنسی نوٹ پر قائد کی تصویر
مکرمی! میں آپکے اخبار کی وساطت سے اعلیٰ حکام کی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آج کل بچوں کے کھیلنے کیلئے جعلی کرنسی نوٹ چھاپے جا رہے ہیں بچے وہ نوٹ خوشی سے لیکر کھیلتے ہیں اور کھیلنے کے بعد زمین پر ہی پھینک دیتے ہیں ان نوٹوں پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر ہوتی ہے زمین پر پھینکے سے بابائے قوم کی تصویر کی بے حرمتی ہوتی ہے اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ جعلی نوٹ جو بچوں کے کھیلنے کیلئے چھاپ جاتے ہیں ان کے چھاپنے پر پابندی لگائی جائے تاکہ بابائے قوم کی تصویر کی بے حرمتی نہ ہو۔ (ملک محمد سلیم اختر ننکانہ صاحب )