• news

کراچی میں چائنہ کٹنگ کرنیوالوں کی پولیس افسروں نے بھی مدد کی گرفتار ملزم سعید بھرم کا انکشاف

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں چائنہ کٹنگ میں ملوث ملزمان پولیس افسران کے دوست نکلے ہیں۔ سیاسی جماعت کے گرفتار عہدیدار نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے زمین ریلوے کی ہو یا کسی اور سرکاری ادارے کی سب نے مل کر ہاتھ دھوئے ہیں۔ دبئی سے گرفتار سعید بھرم نے کہاکہ پولیس افسروں نے بھی سرکاری زمین پر قبضہ کرانے میں ملزمان کی مدد کی ہے۔ پولیس افسر چائنہ کٹنگ میں ملزم کو سہولت فراہم کرتے تھے۔ سعید بھرم بلڈرز کے ساتھ مل کر ریلوے کی زمینوں پر بھی قبضہ کرتا تھا۔ سعید بھرم کی نشاندہی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلستان جوہر میں چھاپہ مار کر اس کے قریبی ساتھی فیضان کو حراست میں لیا ہے جبکہ پولیس افسروں کے گھر پر چھاپے کے دوران کسی قسم کی کامیابی نہیں ہو سکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن