گلشن پارک دھماکہ کے بعد فلاح انسانیت فائونڈیشن نے وسیع تر امدادی آپریشن انجام دیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) فلاح انسانیت فائونڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرئوف نے کہا ہے کہ گلشن پارک دھماکہ کے فوری بعد فلاح انسانیت فائونڈیشن کے رضاکاروں نے وسیع تر امدادی آپریشن انجام دیاجس میں تین سو سے زائد امدادی رضاکاروں اور چالیس ایمبولینس گاڑیوں نے حصہ لیا۔فلاح انسانیت فائونڈیشن کے رضاکاروں نے بائیس سے زائد میتوں و زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہسپتال، شیخ زید، میو ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر فلاح انسانیت فائونڈیشن لاہور کے محمد زبیر بھی ہمراہ تھے۔