• news

آرمی چیف پنجاب میں امن کے قیام کیلئے فوجی آپریشن شروع کریں: پیر اعجاز ہاشمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں قیام امن کو منتطقی انجام تک پہنچانے کے لئے فوجی آپریشن شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کو اسلام سے نتھی کرنا قابل مذمت ہے، اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے۔ بے گناہوں کو قتل کرنے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے حقدار بھی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مساجد ، سکول، پارک اور مارکیٹوں کا غیر محفوظ ہونا،حکومتوںاور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟

ای پیپر-دی نیشن