• news
  • image

رینجرز اور فوج کو پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کرنی چاہئیں ، چودھری سرور

لاہور(خصوصی رپورٹر) سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میںدہشت گردی کے دوران تین سالوں میں254افراد کی ہلاکت حکمرانوں کی گورننس کے منہ پر طمانچہ ہے‘ رینجرز اور پاک افواج کو پنجاب میں بھی دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کیخلاف بھر پور کاروائیاں کر نی چاہیں قوم انکے ساتھ ہے ‘دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو بے نقاب کر نا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ دریں اثناء تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجازاحمد چوہدری نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر رد عمل کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ نواز شریف کی تقریر صرف لفاظی تھی، نواز شریف نے اپنی تقریر میں دو اہم مسلئے اسلام آباد میں دھرنا اور بھار تی جاسوس کا سرے سے ذکر ہی نہیں کیا۔وزیر اعظم قوم کو مزید سہانے خواب دیکھنے کے بجا ئے پہلے کیے ہو ئے وعدے تو پورے کرے۔۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن