• news
  • image

اردو کے مکمل نفاذ تک جدوجہد جاری رہے گی: قومی کانفرنس کے مقررین کا خطاب

لاہور (خبر نگار) اردو پاکستان کی قومی و ملی شناخت ہے ۔آئین میں دیئے گئے تحفظ اور سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجوداپوزیشن اور عدلیہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اردو کو پاکستان کی سرکاری ،دفتری ،تعلیمی ،اور عدالتی زبان بنایا جائے اور رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار ہمدرد سنٹر لاہور میں ہونے والی ’’قومی کانفرنس برائے نفاذ اردو ‘‘ کے شرکا سے خطاب کرتے مقررین نے کیا ۔کانفرنس کی صدارت قومی زبان تحریک کے صدر ڈاکٹر محمد شریف نظامی نے کی جبکہ مہمانان خصوصی ڈاکٹر اعجاز بٹ پرنسپل گورنمنٹ کالج ٹائو ن شپ،میاں مقصود امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب اور خواجہ کوکب اقبال ایڈووکیٹ تھے۔ڈاکٹر اعجاز بٹ نے کہا کہ پاکستان میں شرح خواندگی انتہائی کم ہے اور اسکی وجہ انگریزی ذریعہ تعلیم ہے۔میاں مقصود احمد نے کہا کہ حکمران اردو میں تقریر کریں ۔اس موقع پر خواجہ کوکب اقبال ،زبیر احمد ظہیر اور بیرسٹر عامر حسن نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس سے سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم لون، عاطف الدین، لاہور ذکراللہ مجاہد، علی عمران،محمد انور گوندل ،پروفیسر مختا ر عظمی، حکیم راحت نسیم سوہدروی، پروفیسر رشید انگوی نے بھی خطاب کیا ۔ڈاکٹر شریف نظامی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جب تک ملک بھر میں اردو مکمل طور پر نافذ نہیں ہو جاتی ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن