شرمین عبید چنائی کی لاہور کی تعریفی نظم میں لوگوں کی دلچسپی ہے :بی بی سی
اسلام آباد (بی بی سی رپورٹ) پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے فیس بک پر لاہور کی خصوصیات پر مبنی ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے جسے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ڈیڑھ منٹ دورانیے کی اس ویڈیو میں جسے انہوں نے ’این اوڈ ٹو لاہور‘ یعنی لاہور کے بارے میں تعریفی نظم میں شہر کی زندگی دکھانے کی کوشش کی ہے۔ فلم میں لاہور کی پہچان مانی جانے والی بادشاہی مسجد سے آغاز ہوتا ہے اور بعد میں گلشن پارک لاہور میں حملے کے بعد کی تباہی اور شہریوں کی جانب سے شمع بردار اجتماع کے عکس بھی شامل کئے گئے ہیں۔