شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنیوالے مزید میزائل داغے ہیں:جنوبی کورین فوج
سیؤل (اے ایف پی) جنوبی کوریا کی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے مزید میزائل یا راکٹ سمندر میں فائر کئے ہیں تاکہ ان کی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو جانچا جا سکے۔ یہ میزائل مشرقی شہر وونسان سے چھوڑے گئے جنہوں نے 200 کلومیٹر تک اڑان بھری۔ ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عالمی برادری کے ردعمل کے باوجود 2ہفتوں میں یہ تیسری بار ایسا تجربہ کیا گیا۔