فلپائن: جنگجو گروپ ابو سیاف نے انڈونیشیا کے10 شہریوں سمیت بحری جہاز اغوا کر لیا، تاوان طلب
جکارتہ (اے پی پی) فلپائنی سمندری حدود میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک مال بردار بحری جہاز کو اغوا کرکے 10 انڈونیشی باشندوں کو یرغمال بنا لیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ بحری جہاز کے مالک کو عسکریت پسند ابو سیاف گروپ کی جانب سے دو مرتبہ ٹیلیفون کیا جا چکا ہے اور وہ تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اولین ترجیح انڈونیشی باشندوں کی محفوظ بازیابی ہے۔ بحری جہاز کی مالک کمپنی نے مغویوں کے خاندانوں کو بھی اِس واقعہ کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔