• news

نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا

کراچی(آن لائن)سندھ پولیس میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ کار نیب نے وسیع کر دیا۔ نیب حکام کے مطابق ایس ایس یو اور سعید آباد پولیس ٹریننگ سنٹر سے متعلق بھی تحقیقات کا آغازکر دیا گیا ہے، جس کیلئے اے آئی جی سکیورٹی اور سعید آباد ٹریننگ سنٹر کے سابق پرنسپل کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ پولیس ٹریننگ سینٹر کیلئے جاری 20کروڑروپے سے متعلق بھی جواب طلب کیا گیا اور پولیس افسران مقصود میمن اور جاوید مہر کو 30 مارچ کو بیان کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق دونوں اداروں میں رقم کے استعمال میں اختیارات سے تجاوزکی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن