• news

پشاور:سرکاری بس میں صرف سرکاری ملازمین کو ہی بٹھایا جائے،بم ڈسپوزل سکواڈ چیکنگ کرے گا: نیا ہدایت نامہ

پشاور (آن لائن) پشاور میں سنہری روڈ پر سرکاری بس میں دھماکے کے بعد پولیس نے ہدایت نامہ جاری کر دیا ۔ ہدایت نامہ ایس ایس پی آپریشنز پشاور کی طرف سے جاری کیا گیا ہے پولیس کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق سرکاری بس جن اڈوں سے نکلیں گی انہیں بم ڈسپوزل سکواڈ چیک کرے گا ۔ ہدایت نامے میں سختی سے کہا گیا ہے کہ سرکاری بس میں صرف سرکاری ملازمین کو ہی بٹھایا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن