• news

پاکستان علماء کونسل نے تمام مکاتب فکر اجلاس کل طلب کر لیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل نے سانحہ گلشن پارک لاہور اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے قائدین کا اجلاس کل 31 مارچ کو لاہور میں بلا لیا ۔ اجلاس میں سانحہ گلشن اقبال پارک اور ملک کی موجودہ صورتحال پر قومی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں ملک میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دینا چاہتی ہیں۔ ان قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد اور یکجاء ہونا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن