حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان پر لازم ہے: علامہ زبیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحر یک تحفظ حر مین شریفین کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ حر مین شر یفین کا تحفظ ہر مسلمان پر لازم ہو چکا ہے ‘سعودی عرب کے بغیر پاکستان نامکمل ہے دونوں ممالک کے تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہیں ‘حر مین شر یفین کے تحفظ کیلئے ہمیں جانوں کے نذرانے بھی دینے پڑ ے تواس سے گر یز نہیں کیا جا ئیگا ‘وزیر اعظم نوازشر یف اور آرمی چیف جنر ل راحیل شر یف نے پاک سعودی تعلقات کی مضبوطی کیلئے قومی امنگوں کی تر جمانی کی ۔تحر یک تحفظ حر مین شر یفین کی مرکزی عاملہ کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو خراب کر نیوالوں کو منہ کھانا پڑ ی وزیر اعظم نوازشر یف اور آرمی چیف جنر ل راحیل شر یف کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔