وزیر اعظم کا دورہ امریکہ منسوخ کرنا خوش آئند ہے: خواجہ سعد فرخ
لاہور(خصوصی رپورٹر) سانحہ گلشن اقبال پارک کے سوگ میں وزیر اعظم کا امریکہ سمیت تمام غیر ملکی دورے منسوخ کرنا خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری وائس چیئر مین یونین کونسل اقبال ٹائون خواجہ سعد فرخ نے زخمیوں کی عیادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا ایک ایک کر کے تمام زخمیوںکی خیریت پوچھنا میاں شہباز شریف کا خون کا عطیہ دینا اور میاں حمزہ شہباز کا بھی پہنچنا ملک و قوم سے غیر معمولی محبت ہے۔