ٹی بی کے موضوع پر مذاکرات
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان میں ٹی بی (تپ دق) کے مرض میں آبادی کا ایک بڑا حصہ مبتلا ہے۔ جبکہ مختلف امراض کے خلاف مزاحمتی ٹی بی کا شکار چوتھا بڑا ملک ہے۔ تنگ تاریک اور گندی جگہوں میں رہائش غربت اور ناکافی خوراک ٹی بی کے سلسلے میں عالمی چیلنج ہیں۔ انہی کی وجہ سے یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ساجد قیوم، ڈاکٹر مصباح اکرام، فیملی فزیشن ڈاکٹر طارق میاں، ڈاکٹر غلام نبی تجسس، ڈاکٹر ایم ایس بابر، ڈاکٹر محمد افضل میو، ڈاکٹر محمد اسلم جوئیہ، حکیم ڈاکٹر ثاقب مجید اور مقبول شاہین نے ٹی بی کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔