دہشت گردیکرنے والے اسلام اور پاکستان دشمن ہیں: مجلس تحفظ ختم نبوت
لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ،مولانا عبدالنعیم،،مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا خالد عابدنے کہا کہ گلشن اقبال پارک جیسیدہشت گردانہ اوربزدلانہ کاروائیاں کرنے والے اسلام اور پاکستان کے ازلی دشمن ہیں اسلام بے گناہ افراد کے قتل کی اجازت نہیں دیتا دہشت گرد ایسی حرکتیں کرنے والے قوم کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے ۔