خودکش دھماکہ قابل مذمت ہے: جاوید کمیانہ
لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات جاوید کمیانہ‘ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شریف سجاد بھٹی نے سانحہ گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایسٹر کے موقع پر پارکوں میں خودکش دھماکہ کی اطلاعات ہونے کے باوجود سکیورٹی کے انتظامات نہ کرکے غریبوں کی خوشیوں کو ضائع کر دیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔