• news

پاکستان نے پہلی مرتبہ تسلیم کیا پٹھانکوٹ حملے کی منصوبہ بندی اسکی سرزمین پر ہوئی، بھارتی وزیر داخلہ

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلی مرتبہ اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے کی منصوبہ بندی اسکی سرزمین پر ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے علاقے ڈیروگڑھ میں انتخابی ریلی سے خطاب میں راجناتھ سنگھ نے کہاکہ پاکستان مسلسل کہہ رہا تھاکہ وہ بھارت میں عسکریت پسند اور دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے لیکن اب اس نے پٹھانکوٹ حملے کا اعتراف کیا اور اس حوالے سے ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم بھارت آئی ہوئی ہے اور ہماری ٹیم بھارت جارہی ہے۔ یہ سب وزیراعظم نریندرمودی کی مثبت سیاسی بصیرت اور صلاحیتوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن