پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 6 روپے لٹر تک اضافے کی سفارش، اعلان آج ہو گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوگرا نے یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات 3 سے 6 روپے لٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کر دی۔ اس حوالے سے سمری وزارت پٹرولیم کو بھیج دی گئی۔ نئی قیمتوں کا آج اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل 4 روپے 91 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی جس کی نئی قیمت 42 روپے 88 پیسے، پٹرول کی 65 روپے 86 پیسے مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔ ہائی اوکٹین کے نرخوں میں 4 روپے 67 پیسے لٹر اضافہ کیا جا رہا ہے اور نئی قیمت 77 روپے 35 پیسے لٹر جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے 64 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔