شاہد آفریدی کی صاحبزادی اسمارہ کا کامیاب آپریشن
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) شاہد آفریدی کی صاحبزادی اسمارہ کا کامیاب آپریشن مکمل ہو گیا۔ قومی ٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی اسمارہ کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل ہیں۔ اسمارہ کو ایک معمولی آپریشن کیلئے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ اسمارہ کا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ آفریدی نے چاہنے والوں سے انکی صاحبزادی کی جلد صحت یابی کی دعا کیلئے درخواست کی ہے۔