پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو ٹائٹل پی آئی اے نے برائٹو پینٹس کو ہرا کر جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پیٹرنز ٹرافی گریڈ II کا ٹائٹل پی آئی اے نے برایٹو پینٹس کو 10 وکٹوں سے ہرا کر اپنے نام کر لیا۔ پی آئی اے ٹیم 156 پر آؤٹ ہو گئی اور 65 رنز کی برتری حاصل کی۔ برائیٹو پینٹ کی ٹیم دوسری اننگز میں 92 پر ڈھیر ہو گئی۔ اعزاز چیمہ نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پی آئی اے نے28 رنز کا ہدف بغیر نقصان کے پورا کر کے میچ اور ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔