• news

جرمنی نے 20سال بعد اٹلی کو فٹ بال میچ میں شکست دیدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) جرمنی نے دوستانہ فٹ بال میچ میں اٹلی کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔ جرمنی کی اٹلی کیخلاف بیس سال میں یہ پہلی کامیابی ہے۔گروئن انجری سے نجات پانے والے گوئٹز نے 53ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی ۔ٹونی کروس نے وقفہ سے تھوڑی دیر قبل گول کرکے برتری دوگنا کردی ۔گوئٹز کے پاس پر جولین ڈریکسلر نے پہلا انٹر نیشنل جبکہ میچ میں تیسرا گول کیا۔75ویں منٹ میں میسو ٹ اوزیل نے چوتھا گول کیا۔اٹلی کی طرف سے واحد گول متبادل کھلاڑی سٹیفن ایل شراوی نے کیا۔جرمنی نے آخری بار اٹلی کو 21جون 1995ء میں دو ایک سے ہرایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن