• news

ناقص ترین پرفارمنس، شائقین کرکٹ کا پی سی بی ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ نجم سیٹھی ‘ شہریار خان ‘ ہارون رشید فوری طور پر مستعفی ہوجائیں ‘مظاہرین کا مطالبہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص ترین پرفارمنس پر شائقین کرکٹ کا پی سی بی ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین نے ہر احتجاجی مظاہرے کی طرح بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں لیکن عجیب بات یہ ہے کہ مظاہرین نے چوڑیاں اور دوپٹے بھی اٹھارکھے ہیں اور ٹی 20 میں ناقص کارکردگی پر ٹیم مینجمنٹ کے خلاف نعرے بازی کرر ہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میں ناقص کاکردگی پر کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کیخلاف کارروائی کی جائے اور پی سی بی کے تمام لوگوں کو تبدیل کرکے نئے لوگوں کو تعینات کیا جائے جبکہ نجم سیٹھی اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور چیف سلیکٹر ہارون رشید فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔

ای پیپر-دی نیشن