• news

کراچی: پولیس مقابلے میں 2 گینگسٹر ہلاک، فائرنگ کے واقعات نوجوان قتل

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ کرائم رپورٹر) شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پولیس کی بھاری نفری نے گزشتہ رات سرچ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں بابا لاڈلہ گینگ کے 2 گینگسٹر مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا دونوں کے ناموں کا فوری طور پر پتہ نہیں چلا دریں اثناء پرانا گولیمار ریکسرلین میں نامعلوم افراد نے 28 سالہ عبدالقیوم کو جو کوئٹہ کا رہائشی تھا گولیاں مار کر قتل کر دیا دوسری طرف رینجرز اور پولیس نے جہانگیر ٹائون اورنگی اور رنچھوڑ لائن میں کارروائیاں کرکے 7 ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کو حراست میں لے لیا جبکہ منگھو پیر میں حساس ادارے کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر ماربل فیکٹری میں دفن شدہ بھاری اسلحہ بارودی مواد اور بم بنانے کا سامان برآمد کر لیا تھا۔ چھاپہ گرفتار دہشت گرد حمید اللہ کی نشاندہی پر مارا گیا ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن