پاکستانی عوام دہشت گرد تنظیموں سے متعلق تشویش کا شکار، حکومتی کارروائیوں کے حامی ہیں: امریکی سروے
واشنگٹن (آن لائن) امریکی تحقیقاتی ادارے نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دہشتگرد تنظیموں کے حوالے سے انتہائی تشویش کا شکار ہیں اور حکومت کے انتہا پسندوں کیخلاف کارروائی کے حامی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے پیو ریسرچ کی جانب سے جاری کی گئی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر عوام طالبان اور تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے بہت ہی منفی موقف رکھتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا 53فیصد پاکستانی عوام افغان طالبان کیخلاف منفی رائے رکھتے ہیں جبکہ 47فیصد القاعدہ کو ناپسند کرتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا پاکستانی عوام کی اکثریت لشکر طیبہ کے حوالے سے کوئی رائے نہیں رکھتی۔