• news

عالمی عدالت نے سرب رہنما سسلیج کو جنگی جرائم کے الزامات سے بری کردیا

اسلام آباد (اے پی پی) عالمی عدالت کے ججوں نے سرب رہنما ووجیسلیف سسلیج کو جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات سے بری الذمہ قرار دے دیا۔ سرب رہنما ووجیسلیف سسلیج پر 1990 کی بلقان جنگ کے دوران جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات لگائے گئے تھے۔ اقوام متحدہ کے تحت جنیوا میں قائم عالمی عدالت کے جج جین کلاڈے اینٹو نیٹی نے سسلیج کی عدم موجودگی میں دی گئی اپنی رولنگ میں کہا ہے کہ استغاثہ سسلیج پر جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے پراسیکیوٹر نے کہا ہے فیصلے سے حیرانگی ہوئی، اپیل کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن