• news

سینٹ مجلس قائمہ کے اجلاس میں آج حج پالیسی کی منظوری حاصل کی جائے گی

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آج سینٹ کی مجلس قائمہ برائے مذہبی امور اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں حج پالیسی کی حتمی منظوری حاصل کی جائے گی اگر حجاج کو سعودی عرب میں قیام کے دوران کولر اور تین اوقات میں کھانا فراہم کیا گیا تو حج اخراجات میں 5 سے 6 ہزار روپے اضافہ کا امکان ہے اگر مجلس قائمہ کے اجلاس میں حج پالیسی کی منظوری دے دی گئی تو وزیراعظم محمد نواز شریف کو حتمی منظوری کے لئے بھجوا دی جائے گی اور 4 اپریل سے حج درخواستوں کی وصولی شروع کر دی جائے گی۔ وفاقی وزارت مذہبی امور 20 اپریل تک سرکاری حج سکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی قرعہ اندازی کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی میں سرکاری حج سکیم کا 60 فیصد کوٹہ مقرر کیا ہے تاہم اس بارے میں آج سینٹ کی مجلس قائمہ کی رائے لی جائے گی۔ اسی طرح وفاقی وزیر مذہبی امور اور ارکان پارلیمنٹ کے کوٹہ کے بارے میں بھی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن