مجھے نہیں لگتا باغی سدھر جائیں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا باغی سدھر جائیں گے۔ بلوچستان پر پچھلی حکومتوں نے توجہ نہیں دی سابقہ حکومتوں نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر رکھی تھیں۔ وزارت خارجہ نے راء ایجنٹ کے حوالے سے بھرپور احتجاج کیا ہمیں ایران سے زیادہ افغانستان سے مسئلہ ہے۔ ہم نے بلوچستان کا مثبت پہلو عوام کے سامنے پیش کیا۔ عوام کو تحفظ دینا ہماری سیاسی و قومی ذمہ داری ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے پالیسی تبدیل نہیں کی گئی۔ بلوچستان کے معاملے پر حکومت اور فوج ایک صفحے پر ہیں۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اچھا کورکمانڈر ملا۔