براوو نے باونڈری کے قریب سے ریحانے کا کیچ پکڑ کر تماشائیوں کے منہ لٹکا دیئے
ممبئی (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈی جے براوو نے باونڈری کے بالکل قریب سے بھارتی کھلاڑی اجنکے ریحانے کا کیچ پکڑ کر سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی طرف منہ کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا تو بھارتی مداحوں کا منہ لٹک گیا۔ اپنے روایتی انداز میں رقص کیا تو تماشائیوںکے منہ لٹک گئے اور سٹیڈیم میں خاموشی چھا گئی۔ اجنکے ریحانے نے 35گیندوں پر 40سکور بنائے۔