• news

ویسٹ انڈیز ورلڈ ٹی 20 کی عمدہ ترین ٹیم‘آخری جنگ کی منتظر

لندن (بی بی سی رپورٹ )اگر آپ قدیم یونان کی تہذیب کی تاریخ دیکھیں تو آپ ایتھنز اور سپارٹا کی رقابت کی کہانی ملتی ہے۔ سادہ الفاظ میں ایتھنز فلسفیوں، فنکاروں اور شاعروں کی سرزمین تھا۔ یہ مالامال اور شاداب علاقہ تھا، جب کہ دوسری طرف ایتھنز کا دشمن سپارٹا اس سے بالکل مختلف تھا۔ ان کا معاشرہ جنگ پر مرکوز تھا جہاں ہر فرد کو بچپن ہی سے خود مختار اور خودکفیل جنگجو بننے کی تربیت دی جاتی تھی۔ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں ٹی20 کے سیمی فائنل میں بھی اسی قسم کی جنگ دیکھنے میں آئی۔ ایک طرف بھارت تھا۔ دنیا کی امیر ترین کرکٹ ٹیم، اور تینوں فارمیٹس میں چوٹی پر یا چوٹی کے قریب۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز تھا، جس کے کھلاڑیوں پر الزام لگتے رہے ہیں کہ وہ پیسوں کے بھوکے ہیں، اور جو صرف اور صرف ٹی20 کے لیے بنے ہیں۔کرکٹ کے شائقین ایک لمبے عرصے سے ویسٹ انڈین کرکٹ کے زوال کا رونا رہے تھے، لیکن یہ نقط نظر متعصبانہ ہے۔ دراصل ویسٹ انڈیز کی یہ ٹیم ورلڈ ٹی 20 کی عمدہ ترین ٹیم ہے، اور اب وہ اپنی آخری جنگ کے منتظر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن