• news

ہسپتالوں کے فضلے، کاٹن سے جانوروں کیلئے کھل بنانے کیخلاف درخواست، 6 ماہ میں قانون سازی کا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ہسپتالوں کے فضلے اور فیکٹریوں کی استعمال شدہ کاٹن سے کھل بنا کر جانوروں کو چارے کے طور پر کھلانے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے حکومت کو چھ ماہ میں قانون سازی کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل پیر مسعود چشتی نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب اور دیگر صوبوں کے ہسپتالوں سے غیر قانونی طور پر ہسپتالوں کا فضلہ جانوروں کی کھل بنانے کیلئے فروخت کیا جا رہا ہے۔ جانوروں کے چارے کے لئے استعمال ہونے والی کھل سے حاصل ہونے والا دودھ شہریوں میں کینسر گردوں کی بیماری اور دیگر موذی امراض کا باعث بن رہا ہے۔ عدالتی حکم پر سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق نے عدالت کو بتایا کہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث 316 افراد کو گرفتار کر کے 78 فیکڑیوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ بائیس افراد کو نظربند کر دیا گیا ہے۔ غیر قانونی کاروبار کی روک تھام کے لئے قانون سازی کے حوالے سے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی گئی ہے۔
قانون سازی حکم

ای پیپر-دی نیشن