• news

دوران حراست بھاگنے کا صرف خوابوں میں سوچا‘ طالبان میں شامل ہونے کی پیشکش نہیں کی گئی: شہباز تاثیر

اسلام آباد (اے ایف پی) پانچ سال طالبان کی حراست میں رہنے کے بعد رہا ہونے والے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور ان کی اہلیہ نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اپنے دوبارہ ملاقات کے حوالے سے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ ہیش ٹیگ ASKST پر شہباز تاثیر نے لوگوں کو اپنی حراست کے حوالے سے سوالات پوچھنے پر مدعو کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شہباز نے بتایا کہ رہا ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اہلیہ سے ملاقات کے وقت میں نے کہا میں واپس آگیا ہوں۔ ان کی اہلیہ نے ٹوئٹ میں کہا اس وقت میں خوشی سے چلا رہی تھی۔ مجھ سے بولا نہیں جا رہا تھا۔ ان سے پوچھا گیا آیا اب بھی وہ فٹ بال ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ ان کی پسندیدہ ہے تو انہوں نے کہا یہ ٹیم ان کیلئے فیملی کی طرح ہے۔ ان کی اہلیہ نے پوچھا میں نمبر ون ہوں یا مانچسٹر یونائیٹڈ۔ شہباز نے کہا تم پہلے نمبر پر اور یونائیٹڈ مانچسٹر انتہائی قریب دوسرے نمبر پر ہے۔ اس سوال پر کہ آیا انہیں طالبان میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی۔ انہوں نے منفی میں جواب دیتے ہوئے کہا انہوں نے میرے طور طریقے کے احساس کو پسند نہیں کیا۔ بھاگنے کی کبھی کوشش کی؟ اس سوال پر انہوں نے کہا صرف خوابوں میں۔ انہوں نے بتایا انہیں طالبان میں شامل ہونے کی پیشکش نہیں کی گئی۔
شہباز تاثیر

ای پیپر-دی نیشن