• news

چترال: مشتبہ روسی سیاح گرفتار، صحبت پور: 10 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد

چترال/ پشاور/ کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+ بیورو رپورٹ+ ایجنسیاں) چترال سے مشتبہ روسی سیاح گرفتار کر لیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق روسی سیاح نے چترال میں گھر بنانے اور شادی کی خواہش ظاہر کی تھی۔ سیاح قیام کیلئے لوگوں کو دس لاکھ روپے دینے کا لالچ دے رہا تھا، شک پر گرفتار کیا گیا۔ تفتیش جاری ہے۔ ادھر صحبت پور کے علاقے میں پولیس نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ صحبت پور کے علاقے گوٹھ صدرالدین بگٹی میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے سڑک کے کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا ہے جس پرپولیس نے فوری طورپر بم سکواڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر 10کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ علاوہ ازیں محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں کارروائی کرکے حساس ادارے کے ریٹائر افسر کے قاتل کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں کالعدم تنظیموں سے تعلق اور حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر عبدالطیف کے قاتل کو حیات آباد سے گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار قاتل مقتول کا بھتیجا ہے جو 2009ءمیں دہشتگرد تنظیم میں شامل ہوا۔ علاوہ ازیں محکمہ انسداددہشت گردی پشاور نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے خطرناک ٹارگٹ کلرکوگرفتارکر لیا ہے جسے مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے محکمہ انسداد دہشت گردی پشاورنے چارسدہ روڈپر خفیہ کاوروائی کرتے ہوئے چارسدہ اڈا پشاور سے مطلوب دہشت گردٹارگٹ کلرز شاہداللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے جو پولیس موبائل پر فائرنگ کے علاوہ دیگرسنگین وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔
روسی سیاح گرفتار

ای پیپر-دی نیشن