• news

سود کا خاتمہ، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو کیس کی تیاری کے لئے 2 ہفتے دیدیئے

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے معاشی نظام سے سود کے خاتمے سے متعلق کیس کی تیاری کے لئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو 2 ہفتے کا وقت دیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ جمعرات کو جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں شیخ عظمت سعید پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر انہوں نے پیش ہو کر عدالت سے معذرت کی، درخواست گزار کے وکیل راجہ ارشاد ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل میں کہا معاشی نظام سے سود کا خاتمہ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی۔ اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ میرا نیا تقرر ہوا ہے، تیاری کے لیے وقت دیں۔
سپریم کورٹ/ وقت

ای پیپر-دی نیشن