• news

آخری حکم وزیراعظم کا ہے، وزیر خزانہ پر پیروی لازم ہے: سپریم کورٹ

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے احکامات کے برعکس وزیر خزانہ کے احکامات جاری کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور قرار دیا ہے کہ آخری حکم وزیراعظم کا ہے اور وزیراعظم کے احکامات کی پیروی وزیر خزانہ پر بھی لازم ہے، سپریم کورٹ نے یہ آبزرویشن ایف بی آر میں وزیراعظم کے احکامات کے برعکس وزیر خزانہ کے احکامات پر عملدرآمد کیخلاف دائر مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے دیئے۔ ایف بی آر کے افسروں نے مقدمہ دائر کر رکھا تھا جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں ترقی دی جائے، مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کی جس کی سربراہی جسٹس امیر ہانی مسلم کر رہے تھے۔ افسروں کے حق میں انکے وکیل نے دلائل میں کہا کہ عدالت وزیر خزانہ کو اختیارات سے تجاوز کرنے سے روکے۔ سپریم کورٹ نے ایف بی آر کے پرائیو یٹ سیکرٹریوں کو پری میچور انکریمنٹ دینے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کی اپیل خارج کر دی۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ وزیراعظم نے ایف بی آر کے سٹینو گرافر اور پرائیویٹ سیکرٹریوں کی اپ گریڈیشن اور مراعات دینے کا حکم دیا تھا۔ وزیراعظم کے حکم بعد وزارت خزانہ اپنا اختیار کیسے استعمال کر سکتی ہے، وزارت خزانہ کا یہ اقدام مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔
سپریم کورٹ

ای پیپر-دی نیشن