• news

ایٹمی سمگلروں ,دہشتگردوں کے ساتھ کام کرنیوالے سٹیٹ ایکٹرز جوہری سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں :مودی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک+ نیٹ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان پر خصوصی طور پر بھارت کو مبینہ طور پر ہدف بنانے والے دہشت گرد گروپوں میں فرق روا رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اب یہ بات چھوڑ دینی چاہئے کہ ’’انکا دہشت گرد میرا دہشت گرد نہیں ہے۔ بھارتی نیوز ایجنسی یو این آئی کے مطابق جوہری سلامتی اور جوہری دہشت گردی کے موضوع پر کانفرنس کے حوالے سے عالمی لیڈروں کو صدر بارک اوباما کے عشائیہ میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے بالواسطہ طور پر پاکستان کے حوالے سے کہاکہ نیوکلیئر سمگلروں اور دہشت گردوں کے ساتھ مل کر کام کرنیوالے ’’سٹیٹ ایکٹرز‘‘ جوہری سلامتی کیلئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ آئی این پی کے مطابق آئی این پی کے مطابق مودی نے الزام عائد کیا کہ ایٹمی ہتھیاروں کی ناجائز تجارت کرنے والوں اور دہشت گردوں کو حکومتوں میں بیٹھے لوگوں کی شہ حاصل ہے جس سے ایٹمی سلامتی کو خطرہ ہو سکتا ہے، پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ وہ بھارت میں دہشت گردانہ حرکتیں انجام دینے والی تنظیموں کے حوالے سے الگ نظر یہ رکھتا ہے، عالمی برادری دہشت گردوں میں فرق کرنا بند کرے۔ عالمی برادری دہشت گردوں میں فرق کرنا بند کرے، برسلز حملے اس بات کے ثبوت ہیں کہ دہشت گردی سے جوہری سلامتی کوخطرہ لاحق ہے جس کیلئے تمام ممالک کے درمیان تعاون ضروری ہے۔ مودی نے کہا کہ دہشت گردی عالمی سطح پر نیٹ ورک ہے لیکن ہم اب بھی اس خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے صرف قومی سطح پر کام کررہے ہیں۔ جوہری سلامتی قومی ترجیح رہنی چاہئے، تمام ریاستوں کا مکمل طور پر انکی بین الاقومی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ دہشت گرد 21 ویں صدی کی ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں لیکن ہمارا ردعمل ماضی سے منسلک ہے۔ دہشت گردوں کا عالمی نیٹ ورک ہے مگر بدستور اس خطرے سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر کام کر رہے ہیں‘ ملکوں کے درمیان تعاون نہیں ہے۔ جوہری سلامتی لازمی قومی ترجیحات میں شامل ہونی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن