ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 80 ویں سالگرہ منائی
لاہور ( این این آئی) پاکستانی ایٹم بم کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے گزشتہ روز اپنی 80 ویں سالگرہ منائی ۔ اس موقع پر ان کے چاہنے والوں نے بھی خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جس میں ان کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936 کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔