نغمہ نگار مسرور انور کی 20ویں برسی منائی گئی
لاہور (کلچرل رپورٹر) صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے حامل نغمہ نگار مسرور انور کی 20ویں برسی منائی گئی۔ مسرور انور کا اصل نام انور علی تھا جو 6جنوری 1944ء کو شملہ میںپیدا ہوئے ۔ ان کا ملی نغمہ ،سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے نصاب میں بھی شامل ہے جبکہ جگ جگ جیے میرا پیارا وطن، وطن کی مٹی گواہ رہنا، ہم سب ہیں لہریں کنارہ پاکستان ہے کے علاوہ دیگر ملی گانے قابل ذکر ہیں ۔مسرور انور یکم اپریل 1996ء کو جہان فانی سے کوچ کر گئے۔