• news

انڈر 19 ورلڈ کپ کی فاتح کالی آندھی دنیائے کرکٹ میں منفرد ریکارڈ قائم کرنے کیلئے بے تاب

بارباڈوس (سپورٹس ڈیسک)کالی آندھی کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے پر عزم ۔ ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 ٹیم پہلے ہی عالمی چیمپئن بن چکی ہے جبکہ خواتین کی ٹیم بھی نیوزی لینڈ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔ مردوں کی ٹیم بھی بھارت کو ہرا کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچ چکی ہے ۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین اور مردوں کی ٹیمیں اگر یہ میچز جیت جاتی ہیں تو وہ دنیائے کرکٹ میں یہ منفرد ریکارڈ قائم کرنے والی اولین ٹیم بن جائے گی جو ایک ہی وقت میں 3 ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز رکھے گی۔

ای پیپر-دی نیشن