کراچی: 3 نادرا افسروں کی 50 ہزار روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور
کراچی (آن لائن) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ دینے کے مقدمے میں 3 نادرا افسران کی 50 ہزار روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔وفاقی انٹی کرپشن کورٹ میں غیرملکیوں کو شناختی کارڈ دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے رپورٹ میں بتایا کہ نادرا افسران سنتوش کمار، محمد علی اور محمد سبحان نے 2014 سے 2016 کے درمیان بنگلہ دیشی اور افغانی باشندوں کو لاکھوں روپے کے عوض جعلی شناختی کارڈ بنا کردیئے ۔ تاہم عدالت کی جانب سے نادرا افسران کو 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ مقدمہ میں نادرا کے 8 افسران عدالتی ریمانڈ پر پہلے ہی جیل میں ہیں۔