رحیم یار خان: حساس ادارے کی کارروائی‘ ’’را‘‘ کا تربیت یافتہ ایجنٹ گرفتار
رحیم یار خان (کرائم رپورٹر) چولستانی علاقہ میں حساس ادارے کی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا تربیت یافتہ ایجنٹ گرفتار، تعلق کالعدم بلوچستان رجمنٹ آرمی سے ہے۔ تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ گرفتار ایجنٹ بھارتی دہشت گردوں کے لئے پاکستان میں سہولت کار کا کردار ادا کررہا تھا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز حساس ادارے نے رحیم یارخان سے ملحقہ چولستانی علاقہ چک 154پی میں الصبح کارروائی کرتے ہوئے بھاری خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا تربیت یافتہ ایجنٹ شیرباز عرف کمانڈو کو گرفتار کرلیا جو بھارتی بارڈر سے پاکستان سے داخل ہونے والے دہشت گردوں کے لئے سہولت کار کا کردار اداکررہا تھا۔ حساس ادارے نے شیرباز عرف کمانڈر کو حراست میں لے کر تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شیرباز عرف کمانڈر چک 154پی میں 4سال سے رہائش پذیر ہے اور چراہے کے روپ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے خدمات سرانجام دے رہا تھا۔