ہڈیارہ: رینجرزکی فائرنگ سے شراب لیکر آنیوالے 2 بھارتی سمگلر ہلاک، تیسرا فرار
لاہور (خبرنگار) پاک رینجرز نے بھارت سے شراب لے کر آنیوالے دو سمگلرز کو فائرنگ کے تبادلے میں مار ڈالا جبکہ ایک سمگلر واپس بھارت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ہڈیارہ کے علاقہ میں پاک رینجرز نے بھارت سے شراب لیکر آنیوالے 3 افراد کا راستہ روکا تو سمگلروں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ میں دو سمگلر ہلاک ہو گئے جبکہ تیسرا سمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دونوں سمگلروں کی نعشیں اور وہاں پڑی 72 شراب کی بوتلیں رینجرز نے قبضہ میں لے لیں۔ رینجرز حکام نے نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دیا گیا۔